لاہور میں نوجوان لڑکی قتل، وجہ ایسی کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

لاہور میں نوجوان لڑکی قتل، وجہ ایسی کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے
لاہور میں نوجوان لڑکی قتل، وجہ ایسی کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

  



لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں ڈیفنس کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر ایک گروپ نے فائرنگ کر کے ایک لڑکی کو قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے برکی روڈ پر نور بخش چالار گاؤں میں زمین کے تنازع پر ایک گروپ کے ارشد کمبوہ اور اس کے ساتھیوں نے مخالف گروپ کے رفیق مسیح کے گھر پر دھاوا بول دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی سونیا موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں آسیہ، شہناز، نذیر مسیح اور رفیق مسیح شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور