اب امپائر کی انگلی نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔بلاول بھٹونے ایک بار پھر معنی خیز بیان داغ دیا

اب امپائر کی انگلی نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔بلاول بھٹونے ایک بار پھر معنی خیز ...
 اب امپائر کی انگلی نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔بلاول بھٹونے ایک بار پھر معنی خیز بیان داغ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر معنی خیز بیان داغ دیا اور ماضی میں دیا گیاایک بیان دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کہا وہ اپنے سوال پر قائم ہیں کہ کیاسلیکٹرزکو تبدیلی پسند آئی ہے یا نہیں؟
ٹویٹر پر کی گئی پوسٹ میں بلاول نے لکھا کہ اب نہ تو امپائرکی انگلی چلے گی نہ ہی جعلی تبدیلی چلے گی۔صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔بلاول نے کہا ان کا سوال آج بھی بدستور موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

ماضی میں دیئے گئے جس بیان کی ویڈیو انہوں نے شیئر کی ہے اس میں بلاول کہہ رہے ہیں کہ ان کا پیغام سلیکٹ کرنے والے اور سلیکٹ ہونے والے دونوں سے ہے،جو سلیکٹڈ ہے اس سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسے امپائر کی انگلی پسند آئی؟ جبکہ جنہوں نے سلیکٹ کیا ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا انہیں تبدیلی پسند آئی؟

بلاول کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین خصوصا جنہیں تبدیلی پسند آئی ہے وہ کافی برہم دکھائی دیئےاور اپنے اپنے انداز میں بلاول کے ٹویٹ پر ردعمل دیا۔۔۔

وسیم شفاملک نامی صارف لکھتے ہیں کہ ہاں تبدیلی بہت پسند آئی۔ نہیں پسند توآپ جیسے حکمران جنہوں نے ملک کو آج اس حال پہنچایا۔

سارٹ دیم آوٹ نے بلاول کے ٹویٹ پر کراچی میں سمندری طوفان اور ترقی نہ آنے کی وجوہات بیان کرکے ردعمل دیا

عبدالسلام نے بلاول کاا یک اور پرانا بیان پوسٹ کرکے حساب برابر کرنے کی کوشش کی

حبدار علی دیوان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا انصاف صرف پنجاب سے انصاف کرنا پسند کرتا ہے اگر بیمار کا تعلق پنجاب سے ہو وہی باہر جانے کا مستحق قابل سماعت لاہور ہائی کورٹ بھی قرار دیا جاتا ہے مگر کسی بیمار کا تعلق سندھ سے ہو ان پر انتقامی کیس بھی سندھ سے ہوں ان کا ٹرائل پنجاب میں کیسے ممکن ہے کیا یہ انصاف کا دہرا معیار نہیں

اعجاز الدین نامی صارف بلاول سے بظاہر اتفاق کرتے دکھائی دیئے اور عوام کی مرضی کو ہی مسائل کا حل قراردیا۔

بلاول کے اس بیان پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -