مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے
مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے،شہباز شریف نے نوازشریف کی طبیعت دریافت کی،ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی صحت سے متعلق شہبازشریف کو آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے،شہبازشریف نے اپنے بھائی نوازشریف اور مریم نوازسے ملاقات کی اور ان کی طبیعت دریافت کی،اس موقع پر ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی صحت سے متعلق شہبازشریف کو آگاہ کیا،رائع کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے،شریف فیملی نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور