دنیا کی سب سے مہنگی کاروں کی نیلامی، ایک گاڑی 86 کروڑ روپے میں بکنے کی امید، یہاں کون کون سی گاڑیاں ہیں؟ آپ بھی جانئے

دنیا کی سب سے مہنگی کاروں کی نیلامی، ایک گاڑی 86 کروڑ روپے میں بکنے کی امید، ...
دنیا کی سب سے مہنگی کاروں کی نیلامی، ایک گاڑی 86 کروڑ روپے میں بکنے کی امید، یہاں کون کون سی گاڑیاں ہیں؟ آپ بھی جانئے

  



ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی میں دنیا کی مہنگی ترین سپرکاروں کی نیلامی ہونے جا رہی ہے۔ دی سن کے مطابق اس نیلامی میں ’مک لارن، فراری، لیمبرگنی اور دیگرمحدود ایڈیشن کی لگژری کاریں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ اس نیلامی کا انعقاد’RM Sotheby's‘ کی طرف سے کیا جا رہا ہے ۔ ابوظہبی گرانڈ پریکس سیل میں دنیا کے لگ بھگ تمام لگژری برانڈز کی 40کاریں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ان میں دو سب سے پرکشش گاڑیاں فراری ایف ایکس ایکس کے2015اور پیگنی زونڈا ایتھر 2017 شامل ہیں۔اس ماڈل کی صرف38فراری کاریں بنائی گئی تھیں جو دنیا میں مختلف امیر لوگوں نے خریدی تھیں۔ ان میں 6.2لیٹر وی 12انجن لگایا گیا تھا جو حیران کن طور پر 1ہزار 35بی ایچ پی طاقت کا حامل ہے۔ دوسری طرف پیگنی زونڈا ایتھر کے اس ماڈل کی صرف 140گاڑیاں بنائی گئی تھیں۔ان میں سے فراری ممکنہ طور پر 38لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً76کروڑ روپے) اور پیگنی 43لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً86کروڑ روپے) تک میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا