چوہدری برادران حکومت کے قابل اعتماد اتحادی،اتحادیوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں:گورنر پنجاب

چوہدری برادران حکومت کے قابل اعتماد اتحادی،اتحادیوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ...
چوہدری برادران حکومت کے قابل اعتماد اتحادی،اتحادیوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں:گورنر پنجاب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چوہدری برادران حکومت کے قابل اعتماد اتحادی ہیں،اتحادیوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں،اِن ہاؤس تبدیلی آرہی ہے اور نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، یہ بات سب کو ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ عوام نے ہمیں پورے پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے،ملکی ترقی اور استحکام کیلئے افواج پاکستان اور حکومت سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے حکومت اور اپوزیشن میں سے کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی، ہم عدالتی فیصلوں کا مکمل احترام کرتے ہیں،صاف پانی کے نام پر کام کر نیوالی ٹھگ کمپنیوں کو وراننگ دیتاہوں وہ باز آجائیں ورنہ غیر میعاری پانی فروخت کر نیوالی کمپنیوں کو جر مانے اور ذمہ داروں کو2سال تک سزا سمیت سخت تر ین ایکشن لیا جائیگا۔

ازمیر ٹاؤن میں فلٹر یشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں حکومت اور اتحادیوں کے در میان گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں اور اتحادی اپنی بات کرسکتے ہیں مگر جہاں تک چوہدری برادران کا تعلق ہے وہ حکومت کیساتھ ہیں،حکومت بھی اتحادیوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میاں نوازشریف کو بیرون ملک علاج کی سہولت دی، وہ بیمار ہوئے تو انہیں حکومت نے بہترین طبی سہولیات فراہم کی کیں،حکومت پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ہم نوازشر یف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،لاہور ہائیکورٹ نے نوازشر یف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ،یہ حکومت یا اپوزیشن میں سے کسی کی ہار جیت نہیں،ن لیگ کی قیادت نے لاہور ہائیکورٹ میں تحر یری یقین دہانی کروادی ہے اور ہم بھی چاہتے ہیں وہ صحت یاب ہو کر جلد پاکستان واپس آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کےخواب دیکھنے والوں کومایوسی کےسواکچھ نہیں ملے گا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پور ی کر ے گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پنجاب کے عوام کو آئندہ چار سالوں کے دوران پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے،اس میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب کے50فیصد لوگ گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جن کو ہم نے ہر صورت بچانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی نے ابھی تک کسی قسم کے حکومتی فنڈز کے بغیر ہی مخیرحضرات کے تعاون سے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا آغاز کر دیا ہے،آج کا یہ فلٹر یشن پلانٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،پنجاب آب پاک اتھارٹی لاہور سمیت پنجاب بھر کے فلٹر یشن پلانٹس کو رجسٹرڈ کر نے کیساتھ ساتھ انکو مکمل طور پر مانیٹرنگ کر ے گی اور جو بھی کمپنی پنجاب میں لوگوں کو غیر معیاری پینے کا صاف پانی فراہم کر ے گی اس کو جر مانہ سمیت سخت سزائیں بھی دی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور