عدالت نے حکومت سے زیادہ سخت شرائط عائد کردیں، سینیٹر فیصل جاوید کادعویٰ

عدالت نے حکومت سے زیادہ سخت شرائط عائد کردیں، سینیٹر فیصل جاوید کادعویٰ
عدالت نے حکومت سے زیادہ سخت شرائط عائد کردیں، سینیٹر فیصل جاوید کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ کسی کو این آر او نہیں مل رہا ، عدالت نے حکومت سے زیادہ سخت شرائط عائد کردی ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں مل رہا جوپوری زندگی عمران خان نے کہاہے ، وہ کرکے دکھایاہے ۔ ہم نے عمران خان کی قیادت میں ملک کوآگے لے کر جانا ہے ، ڈیلیں تو راتوں رات ہوجاتی تھیں ۔ نوازشریف کے معاملے میں تو ہر چیز کوشفاف رکھا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ نواز شریف ضمانت دیئے بغیر باہر نہیں جاسکتے اورعدالت نے زیادہ سخت شرائط عائد کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی مایوس نہیں کریں گے جووعدہ کیاہے ، وہ پورا کریں گے ۔

مزید : قومی