بے مقصد احتجاج اور دھرنوں سے قیمتی وقت ضائع کیا گیا، قوم اِنہیں کبھی معاف نہیں کریگی:عثمان بزدار

بے مقصد احتجاج اور دھرنوں سے قیمتی وقت ضائع کیا گیا، قوم اِنہیں کبھی معاف ...
بے مقصد احتجاج اور دھرنوں سے قیمتی وقت ضائع کیا گیا، قوم اِنہیں کبھی معاف نہیں کریگی:عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے مقصد احتجاج اور دھرنوں کے باعث قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیاہے،جن عناصر نے اس نازک موقع پر اسلام آباد میں احتجاج کیا،قوم اِنہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،جب ملک میں اتحاد اوراتفاق کی ضرورت ہے،اُس وقت بلاجواز افرا تفری پھیلانےکی کوشش قومی مفادات کےمنافی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدارترقی اوراستحکام کی جانب گامزن ہے،کسی کو ترقی کےسفر میں رکاوٹ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،کچھ عناصر نہیں چاہتےکہ پاکستان آگےبڑھےاورترقی کی راہ پرگامزن ہو،ملک کومنفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،موجودہ حالات میں جوش نہیں ہوش کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے،قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق کرنا ہو گا،ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا، ترقی کا واحد راستہ ملک میں استحکام، اتحاد اور اتفاق میں ہے،وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنامثبت کرداراداکرنا ہوگا،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے پیش نظراحتجاج کی سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہی اور آسانیاں پیدا کر رہی ہےجبکہ احتجاجی عناصر راستے بند کرکے آمد و رفت میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں،اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر سب کو قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا،وطن کی مٹی ہم سے ان حالات میں اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے اور ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں،پاکستان میں صرف عوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ22کروڑ عوام نےاحتجاجی عناصر کی منفی سیاست سےلاتعلقی ظاہرکرکےاِنہیں آئینہ دکھایاہے،افراتفری کی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے، اب بھی ناکام رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے،اِن حالات میں سڑکوں پرآکراحتجاج کرنا ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے،احتجاجی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئےبغیرعوامی خدمت کاسفرجاری رکھیں گے۔

مزید :

قومی -