پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا : ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا : ڈاکٹر شاہد صد یق
 پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا : ڈاکٹر شاہد صد یق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نےکہاہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت نےہمیشہ عدالتی فیصلوں کااحترام کیاہے، شریف خاندان نے حکومت کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کی بجائے الزام تراشی شروع کردی ہے،حکومت نواز شریف بارےعدالتی فیصلے کا بھی احترام کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےڈاکٹر شاہد صد یق خان کا کہنا تھا کہوزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات ہے، وہ عدالتوں کو بااختیار اور خود مختار بنانے کیلئے مسلسل جہدو جہد کر رہے ہیں،شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے،ماضی میں بھی شریف خاندان اپنے کئے گئے معاہدوں کو جھٹلاتا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف کابہتر علاج و معالجہ پاکستان میں کرایا جائے اور اس حوالے سے تمام سہولیات دستیاب ہیں،بدقسمتی سے حکومت کی نیت پر بے بنیاد شک کیا گیا اور انتقام پسندی کا تاثر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور