دنیا کی پہلی ٹک ٹاک شادی

دنیا کی پہلی ٹک ٹاک شادی
دنیا کی پہلی ٹک ٹاک شادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے ذریعے تو کئی شادیاں ہونے کی خبریں آ چکیں۔اب معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ذریعے پہلی شادی کی خبر بھی آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شادی 26سالہ برطانوی نوجوان اور27سالہ امریکی لڑکی نے کی ہے جو ایک سال قبل ٹک ٹاک پر ملے تھے۔ڈینیئل اور سارا ہینکاک نے ٹک ٹاک پر ایک دوسرے کو فالو کیا، پیغامات کا تبادلہ ہوا اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔
جولائی 2018ءمیں ہونے والی یہ ملاقات محبت سے ہوتے ہوئے اب رشتہ ازدواج میں بدل چکی ہے۔ ڈینیئل اور سارا کی شادی کی تقریب امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوئی۔ سارا کا کہنا تھا کہ ”ٹک ٹاک پر ایک دوسرے کو فالو کرنے کے بعد میں نے ڈینیئل کو پہلی بار ’ایڈ شیرن کے گانے ’شیپ آف یو‘ پر اکٹھے ویڈیو بنانے کو کہا۔ اس کے بعد ہم نے کئی ویڈیوز ایک ساتھ بنائیں اور ہمیں پتا بھی نہیں چلا کہ کب ہم ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ٹک ٹاک پر پہلی ملاقات کے محض دو ہفتے بعد میں ڈینیئل کو ملنے برطانیہ چلی آئی۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -