موٹرسائیکل لینے کے لئے آدمی نے اپنے والدین کی قبر کھود ڈالی

موٹرسائیکل لینے کے لئے آدمی نے اپنے والدین کی قبر کھود ڈالی
موٹرسائیکل لینے کے لئے آدمی نے اپنے والدین کی قبر کھود ڈالی

  



میپوتو(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک موزمبیق میں ایک نوجوان نے اپنے ماں باپ کی قبریں کھود ڈالیں اور ان کی ہڈیاں نکال کر ان کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی روح کانپ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق پولیس نے اس بدقماش کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اسے اپنے ماں باپ کی ہڈیوں کے بدلے موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کی گئی تھی چنانچہ اس نے قبریں کھود کر ہڈیاں نکال لیں۔

یہ واقعہ موزمبیق کے شمالی صوبے نیمپولا میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو ایک کاروباری شخص نے موٹرسائیکل اور 300ڈالر کی رقم دینے کی پیشکش کی تھی جس پر وہ لالچ میں آ گیا اور ایک ہی رات میں ماں اور باپ کی قبریں کھود کر ان کی ہڈیاں نکال لیں۔ اس علاقے میں گزشتہ ایک سال میں اس نوعیت کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہڈیاں بعد ازاں جادوگری کے عملیات میں استعمال کی جاتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس