’سرفراز کیسے کم بیک کرسکتا ہے‘ وزیر اعظم نے مشورہ دے دیا، مصباح کے بارے میں بھی دلچسپ بات کہہ دی

’سرفراز کیسے کم بیک کرسکتا ہے‘ وزیر اعظم نے مشورہ دے دیا، مصباح کے بارے میں ...
’سرفراز کیسے کم بیک کرسکتا ہے‘ وزیر اعظم نے مشورہ دے دیا، مصباح کے بارے میں بھی دلچسپ بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے کم بیک کرسکتا ہے، مصباح الحق کی تعیناتی مثبت اقدام ہے ، وہ نیک اور ایماندار کھلاڑی ہے۔

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے طویل عرصے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی لی ہے۔ چھٹی کا دن انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا اور ان کے ساتھ گپ شپ کے دوران سیاست کے ساتھ کرکٹ کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، نئے ڈومیسٹک سسٹم سے اچھے کرکٹرز پیدا ہوں گے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی 20 سے نہیں ہوتا بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ سے ہوتا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کے بارے میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا کرکٹر ہے، کم بیک کرسکتا ہے، سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں اور پرفارم کرکے واپس آئیں۔

وزیر اعظم نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قرار دے دیا اور کہا کہ وہ نیک اور ایماندار کھلاڑی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /کھیل