عمران خان صرف پانچ سال نہیں،اُس کے بعد بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے:حلیم عادل شیخ

عمران خان صرف پانچ سال نہیں،اُس کے بعد بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے:حلیم عادل ...
عمران خان صرف پانچ سال نہیں،اُس کے بعد بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے:حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے صدر اور صوبائی پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان پانچ سال نہیں اس کے بعد بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے سندھ کے مسائل کاذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرایا اور کہا کہ ٹڈیوں کا حملہ،ایڈز اور کتے کے کاٹنے کے مسائل یہ سب عذاب آپ جیسے حکمرانوں کی وجہ سے ہیں،تھر میں اتنا نقصان ہوا لیکن نا اہل سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے ،بلاول صاحب آپ کی کابینہ آپ کے لوگ ناک تک کرپشن میں پھنسے ہوئے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے جے یو آئی کے دھرنے کے حوالے سے کہا کہ سندھ میں جو آج روڈ جام ہیں اس میں وزیر اعلی برابر کے مجرم ہیں،وزیر اعظم کے استعفیٰ کا خواب دیکھنے والوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو چکا ہے، اِنہیں اب اس بات کا یقین کرنا پڑے گا کہعمران خان پانچ سال ہی نہیں اُس کے بعد بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔