’مجھے نہیں پتا کہ نواز شریف پاکستان کے ساتھ کتنے مخلص ہیں لیکن ۔۔۔‘ سابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی، شاہد آفریدی بھی بول پڑے

’مجھے نہیں پتا کہ نواز شریف پاکستان کے ساتھ کتنے مخلص ہیں لیکن ۔۔۔‘ سابق ...
’مجھے نہیں پتا کہ نواز شریف پاکستان کے ساتھ کتنے مخلص ہیں لیکن ۔۔۔‘ سابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی، شاہد آفریدی بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ نواز شریف پاکستان کے ساتھ کتنے مخلص ہیں لیکن وہ علاج کرانے کے بعد پاکستان آجائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کرانے کیلئے باہر جارہے ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ شاہد آفریدی نےاس سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف جا رہے ہیں تو جانے دیں، وہ علاج کروا کرپاکستان واپس آجائیں گے کیونکہ مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا ۔ کیانوازشریف پاکستان کےساتھ مخلص ہیں؟صحافی کےاِس سوال پرسابق کپتان نےکہا کہ مجھےنہیں پتاکہ وہ کتنےمخلص ہیں لیکن یہ پتاہےکہ میں اپنے ملک کے ساتھ  بہت مخلص ہوں۔دورہ آسٹریلیا پر بات کرتے ہوئےشاہد  آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سےزیادہ امید نہیں،پاکستانی باؤلرز کے پاس نہ پیس ہے نہ تجربہ،ہمارے پاس زیادہ ترانگلش کنڈیشن کےباؤلر ہیں۔اُنہوں نےمشورہ دیاکہ آسڑیلیاکےخلاف جارحانہ کرکٹ کھیلناہوگی،ٹیسٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم سےزیادہ اُمیدیں نہیں ہیں، مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے، نیا سیٹ اَپ چل رہا ہے،اِس کو چلنے دیں، کچھ عرصے میں نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

مزید :

کھیل -