اُمید ہےمیاں صاحب کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اَب ختم ہو جائے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اُمید ہےمیاں صاحب کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اَب ختم ہو جائے گی:ڈاکٹر ...
اُمید ہےمیاں صاحب کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اَب ختم ہو جائے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی صحت کیلئے دعا گو ہیں،اُمید ہے لندن جانے کے بعد  میاں صاحب کے ترجمان، فیملی اور ڈاکٹرز پاکستانی عوام کو اُنکی صحت کے بارے میں اِسی طرح لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جیسے ابھی رکھا جا رہا ہے،اُمید کرتے ہیں کہ میاں صاحب کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اَب ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے،لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہے مسترد نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا،امید  ہے مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد