13 خواتین کا بیک وقت آپریشن، اچانک ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹر مریضوں کو بیہوش چھوڑ کر بھاگ گئے

13 خواتین کا بیک وقت آپریشن، اچانک ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹر مریضوں کو بیہوش ...
13 خواتین کا بیک وقت آپریشن، اچانک ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹر مریضوں کو بیہوش چھوڑ کر بھاگ گئے

  



علی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک نس بندی کیمپ کے دوران ڈاکٹرز کی ٹیم اس وقت بیہوش مریضوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئی جب آپریشن کے دوران ایک خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی۔

چھڑا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں نس بندی کیمپ لگایا گیا تھا جہاں ضلع بھر سے 31 خواتین نے آپریشن کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرایا۔ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز نے 13 خواتین کو بلایا اور انہیں بیہوش کرکے ان کا بیک وقت آپریشن شروع کردیا۔ آپریشن کے دوران ایک خاتون کی حالت بگڑ گئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم بیہوش مریضوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ضلعی ہیڈکوارٹر کے سی ایم او کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹرز کی دوسری ٹیم موقع پر روانہ کی جس نے خواتین کے آپریشنز مکمل کیے ۔ سی ایم او ایم ایل اگروال نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مشین خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ہیجانی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس