اجنبی آدمی نے فیس بک پر لڑکی کی تصویر لائیک کی تو اس کے بوائے فرینڈ نے لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اجنبی آدمی نے فیس بک پر لڑکی کی تصویر لائیک کی تو اس کے بوائے فرینڈ نے لڑکی کو ...
اجنبی آدمی نے فیس بک پر لڑکی کی تصویر لائیک کی تو اس کے بوائے فرینڈ نے لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر کوئی بھی کسی کی بھی پوسٹ لائیک کر سکتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی کو اس کا ایسا بدترین خمیازہ بھگتنا پڑ گیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر کینٹ کی رہائشی اس لڑکی نے فیس بک پر اپنی تصویر پوسٹ کی جسے ایک اجنبی مرد نے لائیک کر دیا جسے وہ جانتی تک نہ تھی۔ اس کے ایشلے بریزیئر نامی 31سالہ بوائے فرینڈ نے یہ دیکھ لیا اور گھر جا کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق تشدد سے لڑکی کی ایک پسلی ٹوٹ گئی اور گردے میں سوراخ ہو گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں کینٹ کے کوئین الزبتھ دی کوئین مدر ہاسپٹل لایا گیا جہاں اس کا علاج ہوا۔ پولیس نے ایشلے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 3سال 9ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ”میری تصویر پر لائیک دیکھنے کے بعد وہ مشتعل ہو گیااور میرا فون میرے سر میں مارتا رہا۔ پھر اس نے میری گردن سے دبوچ کر مجھے دیوار کے ساتھ لگا دیا اورتھپڑ مارنے لگا اور میرا سر دیوار سے ٹکرانے لگا۔ اس کے بعد اس نے مجھے زمین پر گرا دیا اور لاتوں سے تشدد کرتا رہا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ