معروف گلوکارہ کا حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج، ایوارڈز فنکشن میں اپنا سینہ برہنہ کردیا

معروف گلوکارہ کا حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج، ایوارڈز فنکشن میں اپنا سینہ ...
معروف گلوکارہ کا حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج، ایوارڈز فنکشن میں اپنا سینہ برہنہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکی شہر لاس ویگاس میں گرامی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی امریکہ کے ملک ’چلی‘ کی گلوکارہ ’مون لیفرتے‘ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تاہم جب لیفرتے ایوارڈ لینے کے لیے سٹیج پر آئی تو اس نے اپنی سیاہ جیکٹ ہٹا کر اپنا سینہ برہنہ کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لیفرتے نے یہ حرکت چلی کی حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر کی۔ اس نے اپنی چھاتی پر ایک فقرہ لکھ رہا تھا کہ ”وہ تشدد کرتے، جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے اور قتل کر دیتے ہیں۔“
36سالہ لیفرتے نے یہ بات چلی کی پولیس کے متعلق لکھ رکھی تھی۔ رپورٹ کے مطابق چلی میں مالی عدم مساوات اور سیاسی بے دخلیوں پر ایک ماہ سے خوفناک احتجاج جاری ہے جس میں اب تک 20سے زائدافراد پولیس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ چلی کی سکیورٹی فورسز پر یہ سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے اور ان سے جنسی زیادتی کرتے ہیں اور پھر بعض کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ ملک میں احتجاج اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جس سے سینکڑوں افراد کی آنکھیں ضائع ہو گئیں۔ گلوکارہ نے ایوارڈ لینے کے بعد چلی کے ایک شاعر کی نظم بھی پڑھی جس کے ایک مصرعے میں کہا گیا ہے کہ ”چلی، تمہاری تکلیف مجھے بہت تکلیف دیتی ہے۔“

مزید :

تفریح -