معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ جونیئر آرٹسٹ کی جنسی زیادتی، حاملہ ہوگئی

معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ جونیئر آرٹسٹ کی جنسی زیادتی، حاملہ ہوگئی
معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ جونیئر آرٹسٹ کی جنسی زیادتی، حاملہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک ٹی وی اداکارہ کو جونیئر آرٹسٹ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ اداکارہ کہانی گھر گھر کی، دیس میں نکلا ہو گا چاند اور نچ بلیے سمیت کئی معروف شوز میں کام کر چکی ہے۔ اس نے ایک جونیئر آرٹسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو چکی ہے اور اب وہ جونیئر آرٹسٹ غائب ہو چکا ہے۔
اداکارہ نے پولیس کی درج کروائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جونیئر آرٹسٹ اسے ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں نشہ آور دوا دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب اداکارہ حاملہ ہو گئی تو اس نے آرٹسٹ، جس کا تعلق ہریانہ سے ہے، کو شادی کرنے کو کہا مگر اس نے شادی سے انکار کر دیا اور غائب ہو گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جونیئر آرٹسٹ کے گھر والے اس تمام معاملے سے آگاہ ہیں لیکن اس کی کوئی مدد نہیں کر رہے۔ پولیس نے جونیئر آرٹسٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید :

تفریح -