700 سال پہلے 20 کروڑ لوگوں کو مارنے والی خوفناک ترین بیماری پھر سے دنیا میں آگئی

700 سال پہلے 20 کروڑ لوگوں کو مارنے والی خوفناک ترین بیماری پھر سے دنیا میں آگئی
700 سال پہلے 20 کروڑ لوگوں کو مارنے والی خوفناک ترین بیماری پھر سے دنیا میں آگئی

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) 700سال قبل سیاہ طاعون کی وباءپھیلی اور 20کروڑ لوگ اس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئے۔ اب ایک بار پھر یہ ہولناک بیماری دنیا میں آ گئی ہے، جسے ’سیاہ موت‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس بیماری نے 1346ءسے 1353تک یورپ اور ایشیاءکے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ۔ اب دوبارہ یہ چین میں نمودار ہو گئی ہے، جہاں اب تک دو مریضوں میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

چینی نیوز ایجنسی ژن ہوا کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں مریضوں کا تعلق چین کے علاقے ’منگولیا‘ سے ہے اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔ بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک مریض کی حالت اس وقت مستحکم ہے جبکہ دوسرا تاحال تشویشناک حالت میں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری مریض کے پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہے اور مریض کی سانس سے متاثر ہوا، اس کے استعمال شدہ کپڑوں اور دیگر اشیاءکے ذریعے دیگر لوگوں تک پھیل سکتی ہے۔ اگر اس کی بروقت تشخیص نہ ہو تو موت 100فیصد یقینی ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس