قانون انسانی شکل میں ہوتو جوتے مار مار کرجم تک محدود کردوں، حسن نثار

قانون انسانی شکل میں ہوتو جوتے مار مار کرجم تک محدود کردوں، حسن نثار
قانون انسانی شکل میں ہوتو جوتے مار مار کرجم تک محدود کردوں، حسن نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ قانون انسانی شکل میں ہوتو جوتے مار مار کرجم تک محدود کردوں،ہم وہ لوگ ہیں جن کوتھپڑوں کی ضرورت ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جن کوتھپڑوں کی ضرورت ہے ، چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ جو ظلم کی داستانیں لکھی جارہی ہیں ،ہر شہر میں ، یہ کروایا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کائنات کے مالک نے سب سے بہتر انسان کو بنایا ہے ، جہاں انسان ہوگا وہاں جرم بھی ہوگالیکن جرم کو حدکے اندر کرکے رکھنا ہے ۔
حسن نثار نے کہاہے کہ ووٹ کوعزت دو اور ووٹر پر لعنت بھیجو،کسی کو احمق ، بے شرم اور بے ضمیر ہونے سے دنیا کا کوئی قانون نہیں روکتا ،کوئی جتناچاہئے ہو جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک میں اگر قانون انسانی شکل میں آجائے تو میں جوتے مارمارکے اس کوجم تک محدودکردوں کہ جم سے نہیں نکلناپہلے خود کو مضبوط کرو۔