یہ مرد خواتین جیسے کپڑے پہنے پٹرول کیوں ڈال رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ خود بھی یہی حُلیہ اپنا لیں گے

یہ مرد خواتین جیسے کپڑے پہنے پٹرول کیوں ڈال رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ خود بھی یہی ...
یہ مرد خواتین جیسے کپڑے پہنے پٹرول کیوں ڈال رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ خود بھی یہی حُلیہ اپنا لیں گے

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروبار اپنی تشہیر کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں روس میں ایک پٹرول پمپ نے اپنی سیل بڑھانے کے لیے اعلان کر دیا کہ بکنی پہن کر آنے والا کوئی بھی شخص وہاں سے اپنی گاڑی میں مفت پٹرول بھر سکتا ہے۔ پھر کیا ہوا؟ کوئی خاتون تو بکنی پہن کر پہنچتی یا نہ پہنچتی لیکن مرد بکنی پہن کر اپنی گاڑیوں میں وہاں پہنچنے شروع ہو گئے اور مفت پٹرول حاصل کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپ نے یہ پیشکش محض 3گھنٹے کے لیے دی تھی لیکن تین گھنٹے میں ہی بکنی پہنے مردوں نے پٹرول پمپ کا اتنا نقصان کر دیا کہ اس کی انتظامیہ آئندہ ایسی آفر دیتے دو بار سوچے گی۔ بتایا گیا ہے کہ کئی خواتین بھی بکنی پہن کر وہاں سے پٹرول بھروانے گئیں لیکن مردوں کی تعداد خواتین سے کہیں زیادہ تھی اور پٹرول پمپ پر دو طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ بکنی پہنے پٹرول بھرتے ان مردوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس