نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، اور پھر اسے بچانے والوں نے ہی اس کا ریپ کر دیا

نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، اور پھر اسے بچانے والوں نے ہی اس کا ...
نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، اور پھر اسے بچانے والوں نے ہی اس کا ریپ کر دیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی لیکن آدمیوں کے ایک گروپ نے لڑکی کو بچا لیا مگر پھر اس گروپ نے ہی اس لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں پیش آیا ہے۔ 21سالہ متاثرہ لڑکی شہر کے سیکٹر 63میں ایک دوست سے نوکری کے سلسلے میں ملنے گئی۔ اس شخص نے اسے پارک میں ملنے کے لیے بلایا تھا۔ جب وہ وہاں پہنچی تو اس نے لڑکی کے ساتھ دست درازی شروع کر دی اور زیادتی کی کوشش کی۔

کچھ فاصلے پر پانچ مردوں کا ایک گروہ کھڑا تھا۔ وہ لوگ آئے اور لڑکی کو اس شخص سے بچا لیا۔ لڑکی کا دوست انہیں دیکھ کر بھاگ گیا جس کے بعد ان پانچوں نے وہیں پارک میں ہی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ واقعے کے بعد لڑکی سیکٹر 63میں واقع پولیس سٹیشن چلی گئی اور ایف آئی آر درج کروا دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکی کے دوست سمیت4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی