پاکستانی نوجوان نوکریوں کے لئے ہوجائیں تیار، سی پیک کا اب تک کا سب سے زبردست فائدہ سامنے آگیا

پاکستانی نوجوان نوکریوں کے لئے ہوجائیں تیار، سی پیک کا اب تک کا سب سے زبردست ...
پاکستانی نوجوان نوکریوں کے لئے ہوجائیں تیار، سی پیک کا اب تک کا سب سے زبردست فائدہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے باعث تائیوان کی ٹیکسٹائل کمپنیاں پاکستان میں اپنے یونٹ کھولنے کے لیے پر تول رہی ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق تائیوان ٹیکسٹائل فیڈریشن کے صدر جسٹن ہوانگ کا کہنا ہے کہ ”پاکستان میں لیبر بہت سستی ہے اور سی پیک بن جانے کے باعث یہاں سے برآمد کی لاگت بھی بہت کم ہو جائے گی چنانچہ تائیوان کی ٹیکسٹائل کمپنیاں پاکستان میں اپنے یونٹ قائم کرنے پر رضامند ہیں۔ “
جسٹن ہوانگ کا کہنا تھا کہ ”اس وقت بیشتر تائیوانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے یونٹس ویت نام میں ہیں مگر ویت نام ایک پرہجوم جگہ بن چکی ہے جہاں لیبر کی بھی بہت کمی کا سامنا رہتا ہے۔ کمی کے باعث لیبر بہت مہنگے داموں ملتی ہے۔ چنانچہ تائیوانی کمپنیوں کی دلچسپی پاکستان میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔ یہاں تائیوانی کمپنیوں کو کم از کم اگلے 10سال کے لیے لیبر کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کا معاہدہ بھی ہے۔ دسمبر میں چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کا دوسرا فیز بھی چالو ہو جائے گا۔ یہ عوامل بھی تائیوانی سرمایہ کاروں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔“