’میں نے اس آدمی سے شادی کی اور اس کی پہلی بیوی کو معلوم بھی نہ تھا‘ معروف پاکستانی اداکارہ کے انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی

’میں نے اس آدمی سے شادی کی اور اس کی پہلی بیوی کو معلوم بھی نہ تھا‘ معروف ...
’میں نے اس آدمی سے شادی کی اور اس کی پہلی بیوی کو معلوم بھی نہ تھا‘ معروف پاکستانی اداکارہ کے انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسما عباس پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کا جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔

 اسما عباس نے اس انٹرویو میں کہا کہ ” میری عمر اس وقت 23 سال تھی اور میں الحمرا ہال میں پرفارم کر رہی تھی، میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے اور جب ہماری شادی ہوئی تو میرے شوہر کی پہلی بیوی کو ہماری شادی کا علم بھی نہ تھا۔“

اسما نے کہا کہ ”میرے شوہر کے اولاد نہیں تھی اور ان کی فیملی کی طرف سے اس حوالے سے ان پر بہت پریشر تھا۔ وہ جاگیردارانہ پس منظر سے تھے چنانچہ ان کی فیملی وارث چاہتی تھی، لیکن وہ اپنی پہلی بیوی سے اکثر کہا کرتے تھے کہ ’اگر میں 10جنم بھی لوں تو ہر بار تم سے ہی شادی کروں گا۔‘ پھر ان کی نظر ایک دن مجھ پر پڑی اور وہ بالکل بدل گیا جس طرح مرد بدل جایا کرتے ہیں۔ہم دونوں کو پہلی ملاقات میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور اگلے دو ماہ میں ہم نے شادی کر لی۔“

رپورٹ کے مطابق اسما عباس کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسماعباس نے جس طریقے سے اس انٹرویو میں بات کی اس سے لگتا ہے کہ وہ بے وفائی کو نارمل بات ثابت کرنا چاہتی تھیں۔ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو دھوکا دے کر دوسری شادی کر لی اور اسے بتایا بھی نہیں۔ اسما عباس کے لیے یہ بات کوئی معنی ہی نہیں رکھتی۔ انٹرنیٹ صارفین کے مطابق اسما عباس نے بے وفائی کو ایسا بڑھا چڑھا کر بیان کیا جیسے یہ کوئی بہت اچھا کام ہو۔

مزید : تفریح