لاٹری جیتنے والے شخص نے 4 ہزار خواتین سے جسمانی تعلق قائم کر کے زندگی کا سب سے اہم سبق سیکھ لیا

لاٹری جیتنے والے شخص نے 4 ہزار خواتین سے جسمانی تعلق قائم کر کے زندگی کا سب سے ...
لاٹری جیتنے والے شخص نے 4 ہزار خواتین سے جسمانی تعلق قائم کر کے زندگی کا سب سے اہم سبق سیکھ لیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے لاٹری جیت کر ایسی عیاشی کی زندگی جینا شروع کی کہ شراب و شباب پر 57لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 14کروڑ روپے)اڑا ڈالے اور بالآخر کنگال ہو کر زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھ لیا۔ دی مرر کے مطابق مکی کیرل نامی اس شخص نے لاٹری جیتنے کے بعد اگلے 10سال میں 4ہزار خواتین کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ اب اس کا کہنا ہے کہ اگر میرے پاس رقم ختم نہ ہو جاتی تو کوکین، شراب اور عورت کی لت مجھے موت کے منہ میں دھکیل چکی ہوتی۔

مکی کیرل کا کہنا تھا کہ ”جب میری رقم ختم ہوتے ہوتے آخری 10لاکھ پاﺅنڈ رہ گئی تو اکاﺅنٹنٹ نے مجھے وارننگ دی کہ آپ کے پاس آخری 10لاکھ رہ گئے ہیں تاہم میں نے پروا نہیں کی۔ میرا خیال تھا کہ زندگی یونہی چلتی رہے گی لیکن جوں جوں میرے پاس رقم ختم ہوتی گئی، دوست اور داشتائیں سب ایک ایک کرکے مجھے چھوڑتے چلے گئے۔ آج ان میں سے کسی کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس تجربے سے میں نے یہ سیکھا ہے کہ جب آپ کے پاس پیسہ ہو تو سب آپ کے ہوتے ہیں لیکن جونہی پیسہ ختم ہو تو کوئی ایک بھی آپ کے ساتھ نہیں رہتا۔ میں اب ان 10سالوں کی نسبت زیادہ خوش ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ