نوجوان لڑکی نے جانوروں کے ساتھ ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا دیں کہ لوگ قتل کی دھمکیاں دینے لگے

نوجوان لڑکی نے جانوروں کے ساتھ ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا دیں کہ لوگ قتل ...
نوجوان لڑکی نے جانوروں کے ساتھ ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا دیں کہ لوگ قتل کی دھمکیاں دینے لگے

  



ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ایک شکاری لڑکی نے جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں کہ انٹرنیٹ صارفین اسے قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس29سالہ لڑکی کا نام لوسی جین ہے جو اپنے انسٹاگرام پر اکثر اپنے شکار کیے گئے جانوروں کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ اس کی ہلاک کیے گئے جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ان تصاویر پر انٹرنیٹ صارفین اس قدر برانگیختہ ہوئے کہ اسے قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں لوسی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اس نے نیم برہنہ لباس ’بکنی ‘ پہن رکھا ہوتا ہے اور اپنی پشت پر شکار کیے گئے سو¿ر کو اٹھا رکھا ہوتا ہے۔لوسی کا کہنا ہے کہ ”مجھے ان تصاویر کی وجہ سے کئی بار لوگوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ شاید وہ لوگ جانوروں پر ظلم کے خلاف ہوں مگر میں ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ مجھے شکار کرنا پسند ہے، خاص طور پر سو¿ر کا شکار، اور میں اپنا یہ شوق پورا کرتی رہوں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس