پی ایس ایل 2020 میں ایک کھلاڑی ایسا شامل ہوگا کہ جان کر ہی محمد حفیظ کی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں گی

پی ایس ایل 2020 میں ایک کھلاڑی ایسا شامل ہوگا کہ جان کر ہی محمد حفیظ کی ٹانگیں ...
پی ایس ایل 2020 میں ایک کھلاڑی ایسا شامل ہوگا کہ جان کر ہی محمد حفیظ کی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں ڈیرن سیمی، شین واٹسن، بین سٹوکس اور کولن انگرام سمیت کئی عالمی کھلاڑی ٹیموں کا حصہ رہے۔ اب پی ایس ایل 2020ءمیں ان میں مزید غیرملکی کھلاڑیوں کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق پی ایس ایل 2020ءمیں نئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین، آسٹریلوی بلے باز کرس لین اور برطانوی بلے باز جیسن رائے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ الیکس ہیلز، معین علی، کرس جورڈن، لیام پلنکٹ، عدیل راشد، جے پی ڈومنی اور ہاشم آملہ بھی ان 28کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جو پی ایس ایل 2020ءمیں کھیلیں گے۔ دوسری طرف اے بی ڈی ویلیئرز نے مصروفیات کے باعث رواں سیزن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 2020ءکے لیے جن کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے وہ پاکستان کے گراﺅنڈز میں کھیلیں گے جو کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے انتہائی اہم بات ہو گی۔ اس کے علاوہ اس سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ 2020ءپی ایس ایل کا پہلا سیزن ہے جس کے تمام میچز پاکستان میں ہونے جا رہے ہیں۔یہ میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل سٹین پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے جارہے ہیں، یہ وہ کھلاڑی ہیں جن سے قومی کرکٹر محمد حفیظ سب سے زیادہ خوف کھاتے ہیں۔ پروفیسر صاحب ڈیل سٹین فوبیا کا شکار ہیں۔ سٹین کو دیکھتے ہی ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں اور چند ہی گیندوں بعد وہ  آؤٹ ہوجاتے ہیں۔ ڈیل سٹین پاکستانی پروفیسر کو لگ بھگ ڈیڑھ درجن مرتبہ آؤٹ کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -