بندہ کچھ بھی کرلے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، مراد سعیدکا بلاول کے ٹوئٹ پر ردعمل

بندہ کچھ بھی کرلے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، مراد سعیدکا بلاول کے ٹوئٹ پر ...
بندہ کچھ بھی کرلے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، مراد سعیدکا بلاول کے ٹوئٹ پر ردعمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ حا دثاتی طورپر چیئر مین بننے والے کو پرچی کی ضروت پڑتی ہے، بندہ کچھ بھی کرلے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے ، بندہ لوٹی دولت واپس کردے تو ابو کی خلاصی کے امکانات ہیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل میں مراد سعید نے کہاکہ بندہ زرداری ہوتو بھٹو لگانے سے بھی کام نہیں بنتا اور بندہ صرف زرداری لگا لے تو لوگ سیدھا کرپٹ سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندہ این آر او لینے کنٹینر پر چلا جاتاہے کچھ نہیں ملتا تو پھر جمہوریت کا علمبردار بن جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ بندہ کچھ بھی کرلے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے ، بندہ لوٹی دولت واپس کردے تو ابو کی خلاصی کے امکانات ہیں۔حادثاتی طورپر چیئر مین بننے والے کو پرچی کی ضروت پڑتی ہے اور زیادہ پرچیاں ہوں تو بار بار لانچ کرنے سے بھی بات نہیں بنتی ۔بندہ جتنی تنقید کرتاہے تو سندھ کے عوام کاحال پوچھا جاتا ہے ۔

مزید : قومی