آپ کے گھر کی اور پبلک ٹوائلٹ کی سیٹ میں یہ ڈیزائن کا فرق کیوں ہوتا ہے؟ وجہ ایسی جو آپ نے کبھی نہ سوچی

آپ کے گھر کی اور پبلک ٹوائلٹ کی سیٹ میں یہ ڈیزائن کا فرق کیوں ہوتا ہے؟ وجہ ...
آپ کے گھر کی اور پبلک ٹوائلٹ کی سیٹ میں یہ ڈیزائن کا فرق کیوں ہوتا ہے؟ وجہ ایسی جو آپ نے کبھی نہ سوچی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھروں میں موجود ٹوائلٹس کی سیٹ بیضوی شکل کی مکمل گولائی میں ہوتی ہے جبکہ آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ پبلک ٹوائلٹس میں سیٹ انگریزی حرف تہجی Uکی شکل میں ہوتی ہے، جس کے سامنے کا حصہ خالی ہوتا ہے۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ دی مرر نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کا جواب دے دیا ہے۔ اخبار نے بتایا ہے کہ یو کی شکل کی ٹوائلٹ سیٹ کا چلن امریکہ سے شروع ہوا جہاں اسے حفظان صحت کے حوالے سے پلمبگ گائیڈ لائنز میں بیان کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد لوگوں کے جسم کو ٹوائلٹ کے ساتھ مَس ہونے سے حتی الامکان بچانا ہے۔ مردوخواتین کے لیے اس ’یو‘ کی شکل کی سیٹ کے کئی فائدے بھی ہیں۔ اس سے ایک طرف جہاں ان کے جسم کا کچھ حصہ ٹوائلٹ سیٹ سے مَس نہیں ہوتا اور وہ جراثیموں سے محفوظ رہتے ہیں وہیں انہیں اس سے پیشاب کرنے اور جسم کی صفائی کرنے میں بھی آسانی رہتی ہے۔ اس سیٹ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ بہت کم قیمت ہوتی ہے اور پبلک ٹوائلٹس سے چوری ہوجانے کی صورت میں کم نقصان ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس