بس میں بیٹھی حاملہ خاتون، پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کی تو دراصل پیٹ میں کیا چھپایا ہوا تھا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

بس میں بیٹھی حاملہ خاتون، پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کی تو دراصل پیٹ میں کیا ...
بس میں بیٹھی حاملہ خاتون، پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کی تو دراصل پیٹ میں کیا چھپایا ہوا تھا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  



بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں بارڈر پر ایک حاملہ خاتون کو مشکوک جان کر پولیس نے روکا تو ایسا انکشاف ہوا کہ پولیس والے بھی دنگ رہ گئے۔ دی میٹرو کے مطابق یہ خاتون حاملہ ہونے کا ڈرامہ کر رہی تھی۔ حقیقت میں اس نے اپنے پیٹ پر منشیات باندھ رکھی تھیں۔ یہ خاتون ارجنٹینا سے ہمسایہ ملک ’چلی‘ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ اس کا ایک مرد پارٹنر بھی تھا۔ دونوں کو بارڈر سے کچھ فاصلے پر واقع پولیس چیک پوائنٹ پر روکا گیا اور خاتون کی مشکوک حرکات دیکھتے ہوئے پولیس نے اس کی تلاشی لی تو پیٹ پربندھی ہوئی چرس کی 15اینٹیں برآمد ہو گئیں، جن کا کل وزن 4کلوگرام سے زائد تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس