دلہن نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو اس کی انگلی دیکھ کر لوگ اُلٹا اس پر برس پڑے، شرم سے پانی پانی کردیا

دلہن نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو اس کی انگلی دیکھ کر ...
دلہن نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو اس کی انگلی دیکھ کر لوگ اُلٹا اس پر برس پڑے، شرم سے پانی پانی کردیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکی کی منگنی ہوئی اور اس نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی تعریفیں سمیٹنے کے لیے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی مگر لوگوں نے اس کی انگوٹھی کی تعریف کرنے کی بجائے اس پر ایسی کڑی تنقید شروع کر دی اور طعنے دینے شروع کر دیئے کہ لڑکی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق آن لائن صارفین کی اس تنقید کی وجہ لڑکی کے بڑھے ہوئے ناخنوں میں بھرا ہوا میل تھا، جو جگمگاتی ہیرے کی انگوٹھی کے ساتھ تصویر میں صاف نظر آ رہا تھا۔

یہ تصویر دیکھ کر میگھن کیلر نامی لڑکی نے شدید کراہت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”اوہ مائی گاڈ! اپنے گندے ناخن تو صاف کر لو۔ دیکھ کر مجھے تو قے آنے لگی ہے۔“جواینی بیڈن ہارسٹ نامی صارف نے کہا کہ ”او خاتون، اپنے گندے، بیکٹریا سے بھرے ناخن پہلے صاف کر لیتیں اور پھر تصویر پوسٹ کرتیں۔ ہمارا جی کیوں خراب کر رہی ہو۔“کائرو امانی نامی صارف نے لکھا کہ ”کم از کم تصویر کے لیے تو ناخن صاف کر لینے چاہئیں تھے۔اب ہمیں چمکتی انگوٹھی اور ناخنوں کا میل دونوں دیکھنے پڑ رہے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس