ایک ہی گھر کی 4 عورتوں نے مل کر غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا

ایک ہی گھر کی 4 عورتوں نے مل کر غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا
ایک ہی گھر کی 4 عورتوں نے مل کر غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا

  



پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں 4 خواتین نے غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلع بکسر کے تھانہ بیگن کی حدود میں ایک نوجوان اپنی معشوقہ سے ملنے گیا تھا جہاں وہ گھر کی 4 عورتوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ خواتین نے نوجوان کو دبوچ لیا اور اس کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ بعد ازاں چاروں خواتین نے مل کر اس کی لاش سڑک کنارے پھینک دی۔ بیگن تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث چاروں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس