کیا برطانیہ ایک سزایافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ زلفی بخاری نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر سوال اٹھادیا

کیا برطانیہ ایک سزایافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ زلفی بخاری نے ...
کیا برطانیہ ایک سزایافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ زلفی بخاری نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر سوال اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ کیا برطانیہ اپنی حدود میں ایک سزایافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرلے گا؟

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ کیا برطانیہ اپنی حدود میں ایک سزافافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟نواز شریف کے کیس میں چند صفحات کافی نہیں ہونگے ، نواز شریف کا بیرون ملک جانا پاکستانیوں کے لئے افسوسناک ہے ۔

زلفی بخاری کا کہناتھا کہ سب سے بڑے سزا یافتہ مجر م نواز شریف خود بھی بھاگ رہے ہیں اور ان کے بیٹے مفرور ہیں جبکہ وہ خود اور ان کا داماد سزا یافتہ ہیں۔

مزید : قومی