چودھری پرویز الہٰی نے مولانافضل الرحمان کی مٹھی میں کیاڈالا ؟تجزیہ کار حبیب اکرم نے بتادیا

چودھری پرویز الہٰی نے مولانافضل الرحمان کی مٹھی میں کیاڈالا ؟تجزیہ کار حبیب ...
چودھری پرویز الہٰی نے مولانافضل الرحمان کی مٹھی میں کیاڈالا ؟تجزیہ کار حبیب اکرم نے بتادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ چودھر ی پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ میں اپنی مٹھی کھول کرکہا کہ مٹھی بند کرلیں ،یہ الگ بات ہے کہ مٹھی بند کرنیوالے اور کھولنے والے دونوں کوپتہ ہے کہ مٹھی خالی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے دھرنے کے دنوں میں جب مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تو ان سے کہا کہ اپناہاتھ آگے کریں اور اپنی مٹھی ان کے ہاتھ میں کھول کرکہا کہ اب مٹھی بند کرلیں ۔

ان کا کہناتھا کہ یہ الگ بات ہے کہ جس نے مٹھی بند کی ہے اس کو بھی پتہ ہے کہ مٹھی میں کچھ نہیں اور جن نے مٹھی کھولی ہے اس کو بھی پتہ ہے میں نے مٹھی میں کچھ نہیں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں پتہ چلاہے کہ بیماری کے باوجود ان کی حس مزاح برقرار ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور