پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے معاملے پر عدالت میں نہ جانے کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے معاملے پر عدالت میں نہ جانے کا اعلان کردیا
پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے معاملے پر عدالت میں نہ جانے کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم عدالت میں نہیں جارہے بلکہ حکومت آصف زرداری کو خودریلیف دے ، آصف زرداری کا موقف ہے کہ یاتو میرا ٹرائل کرکے سزاد ی جائے یا معذرت کی جائے ۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف مجرم تھے لیکن ان کو باہر جانے کی اجازت دی گئی ، ہم خوش ہیں کہ ان کو ریلیف دیاگیاہے لیکن آصف زرداری کوئی مجرم نہیں ہیں ، ان پر تو بس الزام ہے ، ہم تو باہر جانے کی اجازت نہیں مانگ رہے بلکہ ہم تو یہ کہ رہے ہیں کہ سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ میں آصف زرداری کا ذاتی معالج بھی شامل کردیں لیکن حکومت اور نیب اس کی بھی اجازت نہیں دے رہے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر جو مقدمات ہیں وہ سندھ میں درج ہیں لیکن ان کا کیس اسلام آباد میں چلایا جارہاہے ،حکومت نے یہ کام کرکے سندھ کی عدالتوںاور ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کااظہار کردیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم عدالت میں نہیں جارہے بلکہ حکومت ہمیں خودریلیف دے ، آصف زرداری کا موقف ہے کہ یاتو میرا ٹرائل کرکے سزاد ی جائے یا معذرت کی جائے ۔

مزید : قومی