نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے:احسن اقبال

نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی ...
نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے:احسن اقبال

  



نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہاہےکہ ہم عمران خان کےجھوٹ اوردھوکے پہ مبنی ’نئے پاکستان‘ کے متحمل نہیں ہو سکتے،نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے، پاکستان آج عمران نیازی کی لگائی ہوئی نفرت کی آگ میں جل رہا ہے،یہ حکومت نااہلی کی اعلی مثال بن چکی ہے، اس حکومت کا سارا کاروبار سوشل میڈیا پر چل رہا ہے،مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں، آپ کی سیاست ناکام ہو چکی ہے ،حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے سٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا۔

ناروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہنواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے، پاکستان آج عمران نیازی کی لگائی ہوئی نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، نواز شریف کی کردار کشی کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کا تصور ہر مسلمان کے لیے مقدس ہے لیکن وزیر اعظم مسلمانوں کے جذبات کی توہین کر رہے ہیں،یہ حکومت نااہلی کی اعلی مثال بن چکی ہے،ملک کی حالت جاننے کے لیے وزیر خزانہ کا بیان ہی کافی ہے، ٹماٹر 300 روپے کلو ہے اور یہ 17 روپے کلو بیچ رہے ہیں،اس حکومت کا سارا کاروبار سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ اب تو حکومتی اتحادیوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کی حکومت 6 ماہ اور رہ گئی تو کوئی حکومت سنبھال نہیں سکتا،اِس لیے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں،عمران خان کی سیاست ناکام ہو چکی ہے،اُنہوں نے کئی بار قومی رہنما بننے کا موقع ضائع کیا اور کشمیر پر سولو فلائٹ کرنے کی کوشش کی جبکہ ایک موقع عمران خان کے پاس نواز شریف کی بیماری تھا۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے سٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا، ملکی مشکلات کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے اور ہمارے پاس تجر بہ کار ٹیم بھی ہے، ہم نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، دہشت گردی کو ختم کر کے دکھایا تھا۔

مزید : قومی