’ یہ صورتحال نہ دفاعی ہے اورنہ مزاحمتی بلکہ یہ موقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی سلمان غنی نے مشورہ دے دیا

’ یہ صورتحال نہ دفاعی ہے اورنہ مزاحمتی بلکہ یہ موقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ...
’ یہ صورتحال نہ دفاعی ہے اورنہ مزاحمتی بلکہ یہ موقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی سلمان غنی نے مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ان کی پارٹی کارابطہ کٹا ہواہے ، یہ صورتحال نہ دفاعی ہے اورنہ مزاحمتی ہے بلکہ یہ موقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ایک نیا راستہ تلاش کریں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ نواز شریف سے ان کی پارٹی کارابطہ کٹا ہواہے ، یہ صورتحال نہ دفاعی ہے اورنہ مزاحمتی ہے بلکہ یہ موقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ایک نیا راستہ تلاش کریں ۔

انہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تیسری پارٹی کے تجربے سے لوگوں کو بڑی توقعات تھیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے 13ماہ میں صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ معاشی صورتحال خراب ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹرز اور سپورٹرز نواز شریف کی طرف دیکھتے ہیں۔ ن لیگ پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور