کیا نواز شریف واپس آئیں گے؟ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے پیشگوئی کردی

کیا نواز شریف واپس آئیں گے؟ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے پیشگوئی کردی
کیا نواز شریف واپس آئیں گے؟ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے پیشگوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سندھی اور پنجابی لیڈرز کے لیے الگ الگ قانون ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف علاج کے بعد واپس آجائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ ای سی ایل قوانین کوضمانتی قوانین سے الگ دیکھنا چاہیے، عدالت کا کام ضمانت سے ہے ای سی ایل سے نہیں، ضمانت کے بعد اگر کوئی لندن میں رہے یا پنڈی بھٹیاں،عدالت کااس سے لینا دینانہیں ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ میاں صاحب علاج کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔

اعتزاز احسن نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ کیسے لوگ ہیں کہ باپ اور بہن جیل میں ہیں،والدہ کی تدفین کےلئے بھی نہیں آئے۔

آصف زرداری کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھی اور پنجابی لیڈر کےلئے الگ الگ قوانین ہیں، آصف زرداری کے کیسز سندھ کے ہیں اور ٹرائل یہاں ہو رہا ہے۔

مزید : قومی