ن لیگ کو توقع نہیں تھی کہ تحریک انصاف اتنی جلدی بے نقاب ہوجائیگی، ایاز امیر

ن لیگ کو توقع نہیں تھی کہ تحریک انصاف اتنی جلدی بے نقاب ہوجائیگی، ایاز امیر
ن لیگ کو توقع نہیں تھی کہ تحریک انصاف اتنی جلدی بے نقاب ہوجائیگی، ایاز امیر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا ر ایاز امیر نے کہاہے کہ اس وقت ساری چیزیں ن لیگ کے حق میں جارہی ہیں ، ن لیگ کو یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت اتنی جلدی بے نقاب ہوجائیگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنی پارٹی قائم رکھے اور اچھے وقت کا انتظار کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ساری چیزیں ن لیگ کے حق میں جارہی ہیں ، ن لیگ کو یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت اتنی جلدی بے نقاب ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت دباﺅ میں ہے اور ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا کرنا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے سے ن لیگ کے حق میں بہتری ہوئی ہے اور اب شہبازشریف کے چہرے پر بھی آسانی سے مسکراہٹ آجاتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور