نواز اور شہباز شریف کے باہر جانے کے بعد مریم کیا کریں گی ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کردیا

نواز اور شہباز شریف کے باہر جانے کے بعد مریم کیا کریں گی ؟ سابق نگران وزیر ...
نواز اور شہباز شریف کے باہر جانے کے بعد مریم کیا کریں گی ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ چلے جائیں گے اور مریم نواز فی الحال بیان بازی نہیں کریں گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ چلے جائیں گے اور مریم نواز فی الحال بیان بازی نہیں کریں گی ۔ اگر نواز شریف اگلے آٹھ ہفتے تک واپس آجاتے ہیں اور پھر تو معاملہ ایسے ہی چلتا رہے گا لیکن اگر وہ زیادہ دیر تک بیرون ملک ٹھہرتے ہیں تو پھر ن لیگ کے رہنماﺅں میں مقابلہ ہوگا کہ کون قیادت کیلئے زیادہ اہل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس آگئے تو قیادت مریم نواز کومنتقل کرنا آسان ہوگالیکن اگر جلدی واپس نہیں آتے تو پھر مریم نواز کی قیادت خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا باہر رہنا مریم نواز کونقصان پہچائے گا اور پارٹی پر ان کی گرفت بھی کمزور ہوگی ، اس لئے وہ جلد ہی واپس آجائیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور