تحریک انصاف کی حکومت کا موقف کون دیتاہے ؟ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی

تحریک انصاف کی حکومت کا موقف کون دیتاہے ؟ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی
تحریک انصاف کی حکومت کا موقف کون دیتاہے ؟ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ہم انڈیمنٹی بانڈ ا س لئے لینا چاہتے تھے کہ نواز شریف پر کورٹ نے جرمانے عائد کئے تھے، جو بات میں نہیں کہتی وہ ذاتی رائے ہوتی ہے ، وہ حکومتی موقف نہیں ہوتا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے پر دو دن عطار تارڑ سے میرا تھون ڈ سکشن رہی،ہم شہبازشریف سے انڈر ٹیکنگ مانگ رہے تھے لیکن ان کی جانب سے انکار کیا گیا ۔ ہم ایک انڈر ٹیکنگ مانگ رہے تھے لیکن عدالت میں دو کی دی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیمنٹی بانڈ پر ن لیگ والے نہ مانے تو پھر کاغذپر گارنٹی مانگی گئی لیکن اب اس بحث کا فائدہ نہیں ہے کیونکہ عدالت کا فیصلہ آچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پہلے دن سے بیانیہ ہی غلط ہے ۔ہم انڈیمنٹی بانڈ ا س لئے لینا چاہتے تھے کہ نواز شریف پر کورٹ نے جرمانے عائد کئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جو بات میں نہیں کہتی وہ ذاتی رائے ہوتی ہے ، وہ حکومتی موقف نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ اب نوازشریف کوپتہ چل جانا چاہئے کہ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔

مزید : قومی