’مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جانے والے نہیں، وہ کچھ لے کر ہی گئے ہیں‘ سابق جرنیل کا بڑا دعویٰ

’مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جانے والے نہیں، وہ کچھ لے کر ہی گئے ہیں‘ سابق ...
’مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جانے والے نہیں، وہ کچھ لے کر ہی گئے ہیں‘ سابق جرنیل کا بڑا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ نہیں جانیوالے ، وہ کچھ نہ کچھ لیکر ہی گئے ہیں۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اس وقت مختلف قسم کی افواہیں چل رہی ہیں، انسانی ہمدری کے نام پر ن لیگ نے کافی ہمدردی سمیٹی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ چودھری شجاعت ایک زیرک سیاستدان ہیں، مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ نہیں جانیوالے ، وہ کچھ نہ کچھ لیکر ہی گئے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے ہمارا کشمیر کا مسئلہ تباہ کردیا اور میڈیا بھی اس طرف لگارہا لیکن مولانا کااطمینان بتاتاہے کہ وہ کچھ نہ کچھ لیکر گئے ہیں۔

مزید : قومی