”پنجاب کارکردگی کی بنیاد پر نہیں چلتا بلکہ ۔۔۔“،اوریا مقبول جان کاحیران کن تجزیہ

”پنجاب کارکردگی کی بنیاد پر نہیں چلتا بلکہ ۔۔۔“،اوریا مقبول جان کاحیران کن ...
”پنجاب کارکردگی کی بنیاد پر نہیں چلتا بلکہ ۔۔۔“،اوریا مقبول جان کاحیران کن تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ پنجاب کارکردگی پر نہیں چلتابلکہ امیج پر چلتاہے یہاں تو اس وقت تک کسی کوڈپٹی کمشنر بھی نہیں مانا جاتا جب تک وہ کسی کوچار ڈنڈے نہ لگوائے اور گالیاںبھی نہ دے لے۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ پنجاب کارکردگی پر نہیں چلتابلکہ امیج پر چلتاہے یہاں تو اس وقت تک کسی کوڈپٹی کمشنر بھی نہیں مانا جاتا جب تک وہ کسی کوچار ڈنڈے نہ لگوائے اور گالیاں بھی نہ دے لے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تیار ہوکر دھرنا دینے آئے تھے، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی افغانستان سے الگ ہوکر گزارہ ہی نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے لوگوں کا دارو مدا ر افغانستان کے ساتھ سمگلنگ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ فاٹا میں بھی ان کو حصہ دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوازشریف کا ووٹ بینک نہیں ہے ، یہ غلط بات ہے ، اگر نواز شریف کو عثمان بزدار جیسا وزیر اعلیٰ مل جاتا تو پھر میں دیکھتا کہ نوازشریف کا ووٹ بینک کدھر جاتا ہے ؟

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور