مولانا فضل الرحمان نے کونسی غلطی کی کہ خالی ہاتھ جانا پڑا؟ ارشاد بھٹی نے نشاندہی کردی

مولانا فضل الرحمان نے کونسی غلطی کی کہ خالی ہاتھ جانا پڑا؟ ارشاد بھٹی نے ...
مولانا فضل الرحمان نے کونسی غلطی کی کہ خالی ہاتھ جانا پڑا؟ ارشاد بھٹی نے نشاندہی کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے غلطی کی ہے کہ خود کوانقلابی سمجھ لیا اور اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ پکڑے بغیر نکل پڑے اور گیارہ بارہ دن بعد بغیر کچھ لئے خالی ہاتھ چلے گئے ۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر مجھے چوائس ملے تو میں کہہ دوں گاکہ چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب لگا دیں،اس وقت جو لاٹ پنجاب اسمبلی میں بیٹھی ہے اس میں چودھری پرویز الہٰی سے اچھا امیدوار کوئی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم والے نفیس آدمی ہیں اورنفاست سے گیم کرتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ چودھری برادران عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ، عمران خان کو عثمان بزدار اور محمود خان کو بہت جلد بدلنا پڑے گا ، پٹوار اور پولیس اصلاحات کرنا پڑیں گی۔ ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلطی کی ہے کہ خود کوانقلابی سمجھ لیا اور اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ پکڑے بغیر نکل پڑے اور گیارہ بارہ دن میں بغیر کچھ لئے خالی ہاتھ چلے گئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور