بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے، ترجمان دفتر ...
بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے،بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کیخلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ملکی جریدے کودیئے گئے انٹرویوکے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان بھارتی وزیرخارجہ کابیان مستردکرتاہے۔ فرانسیسی اخبارکودیاجانےوالاانٹرویوپاکستان مخالف پروپیگنڈاکاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کیخلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے۔دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا گیا کلبھوشن بھارت کا اصل چہرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آرایس ایس،بی جے پی انتہا پسند نظریے کو آگے بڑھارہے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے،۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر مقبوضہ کشمیر میں معمول کے حالات کا دعویٰ کرتے ہیں۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل کیوں نظر نہیں آرہے؟ بھارت پاکستان کیخلاف جنون اور حقائق کو مسخ کرنے سے باز رہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی