خوابوں اورسیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان بارے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کر دیا

خوابوں اورسیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے وزیر اعظم عمران ...
خوابوں اورسیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان بارے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کر دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما’’خوابوں‘‘اورسیاسی پیشن گوئیوں  کے حوالے سے  ملک گیرشہرت رکھنے والےمنظور وسان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان کو ری پلیس کیا جا ئے گا اوراِن کی جگہ کسی اورکولایاجائےگا،عمران خان کےلیےخطرے کی گھنٹی بج چکی،مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان منظور وسان کا کہنا تھا کہوزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،عمران خان کے نا چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں،ایمپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔

اُنہوں ںے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں،موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا،آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی