این اے 259 میں ری پولنگ، ایسا نتیجہ آگیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

این اے 259 میں ری پولنگ، ایسا نتیجہ آگیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں
این اے 259 میں ری پولنگ، ایسا نتیجہ آگیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  



ڈیرہ بگٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر ہونے والی دوبارہ پولنگ کے دوران جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بازی مارلی۔

این اے 259 سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 29 پولنگ سٹیشنز پر ہونے والی دوبارہ پولنگ میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 23 ہزار 234 ووٹ حاصل کیے اور وہ پہلے نمبر پر رہے۔ ری پولنگ کے دوران وڈیرہ میاں خان نے 2359 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 175 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ان پولنگ سٹیشنز پر عام انتخابات 2018 میں شاہ زین بگٹی نے 5800 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم ری پولنگ کے دوران ان کے ووٹوں کی تعداد 29 ہزار 34 ہوگئی ہے اور وہ فاتح قرار پائے ہیں۔ خیال رہے کہ عام انتخابات میں بھی یہ نشست جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار شاہ زین بگٹی نے 22 ہزار 787 ووٹوں کے ساتھ جیتی تھی۔ 

عام انتخابات میں طارق محمو د کھیتران نے اس حلقے سے 21 ہزار 213  ووٹ حاصل کیے تھے ، ری پولنگ کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد  22 ہزار 348  ہوگئی ہے اور اب کی بار بھی وہ دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

جنرل الیکشن 2018 میں وڈیرہ میاں خان کے ووٹوں کی تعداد 16 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 16 ہزار 359 ہوگئی ہے تاہم وہ یہ نشست جیتنے میں ناکام رہے اور تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی