جب تک عمران خان کی حکومت ہے چوہدری پرویز الٰہی ۔۔۔۔۔سینئر صحافی ارشد شریف نے حیران کن دعویٰ کر دیا

جب تک عمران خان کی حکومت ہے چوہدری پرویز الٰہی ۔۔۔۔۔سینئر صحافی ارشد شریف نے ...
جب تک عمران خان کی حکومت ہے چوہدری پرویز الٰہی ۔۔۔۔۔سینئر صحافی ارشد شریف نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا کہ جب تک عمران خان کی حکومت ہے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ ان کے ہمراہ کھڑے ہیں،اگر حکومت نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے پر اپیل دائر کی تو یہ معجزہ ہی ہو گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک تو جانا ہی تھا لیکن اس کے لیے کچھ حیلے بہانے کیے جاتے رہے، اس قوم کو بے وقوف اور جاہل سمجھا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹیوں کے بہت سارے اجلاس بلائے گئے جس نے بانڈز کی شرط بھی لگائی جو کسی بھی صورت اہم نہیں تھا، حکومت اور مسلم لیگ ن آپس میں سیاست کھیل رہے تھے۔ارشد شریف نے کہا کہ  کابینہ میں وزیر اعظم کا رویہ بہت متاثر ہوا، وہ نواز شریف کو بیرون ملک نہ جانے کے بار بار بیانات دیتے تھے لیکن کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی حمایت کی جو عمران خان کے لیے بہت زیادہ حیران کن تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان کی حکومت ہے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ ان کے ہمراہ کھڑے ہیں، اگر حکومت نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے پر اپیل دائر کی تو یہ معجزہ ہی ہو گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد