پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش ...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی طبیعت میں بہتری نہ آسکنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی انجیو پلاسٹی یا بائی پاس کرنے کا فیصلہ کررہی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹرز کی ٹیم سابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ کابلڈپریشر اورشوگرلیول کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اُن کی طبیعت مسلسل بگڑرہی ہے اور بلڈ پریشر بڑھنےکےساتھ ساتھ ہی شوگرلیول بھی کنٹرول میں نہیں آرہا،یادرہےکہ سیدخورشیدشاہ کی انجیو گرافی پہلےہوچکی ہےجبکہ ڈاکٹرز این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیرِعلاج خورشید شاہ کابلڈپریشراورشوگرلیول کنٹرول میں رکھنے کےلیےادویات دے رہے ہیں،ڈاکٹروں کی ٹیم ادویات کےنتائج پربھی گہری نگاہ رکھےہوئے ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم فی الوقت اس کوشش میں ہےکہ پی پی رہنما کی شوگرکنٹرول ہواوراُن کابلڈپریشرنارمل ہوسکے، ڈاکٹروں کی ٹیم دونوں چیزوں کو کنٹرول کرنے کے بعد اس بات کا جائزہ لے گی کہ خورشید شاہ کی انجیو پلاسٹی کی جائےیا پھر ان کا بائی پاس آپریشن کیا جائے؟اگر ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں کردی جائے گی لیکن اگر بائی پاس آپریشن کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کے لیے این آئی سی وی ڈی کراچی منتقلی لازمی ہو گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں