بنوں،معمولی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل،دوسرا زخمی

بنوں،معمولی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل،دوسرا زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)بھتیجے کو ڈانٹنے کی سزا،تھانہ ہوید کی حدود میں معمولی تکرار پربھائی کی فائرنگ،ایک بھائی قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات تھانہ ہوید کے علاقے اسماعیلی ممہ خیل میں ہوئی جہاں مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے میر والی شاہ ولد میر عالم شاہ کو قتل جبکہ انکے بھائی عامر فاروق شاہ کو زخمی کردیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے زخمی عامر فاروق شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم اور اپنے بھائی امبر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت بھتیجے سدیس کو ڈانٹنا بتائی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول